مدارس بل نظریاتی اساس کے تحفظ کا قانون :یحییٰ عباسی

مدارس بل نظریاتی اساس کے تحفظ کا قانون :یحییٰ عباسی

مونڈکا (نامہ نگار)مدارس بل صرف بل نہیں بلکہ مملکت پاکستان کی نظریاتی اساس کے تحفظ کا قانون ہے عصری تعلیمی اداروں کی طرح مدارس کو بھی مکمل سہولیات فراہمی کے لئے حکومت اقدامات کرے ۔

ان۔خیالات کا اظہار نائب امیر جمعیت علماء اسلام ف صوبہ پنجاب و امیر جمعیت ضلع مظفر گڑھ مولانا یحیی عباسی نے امیدوار حلقہ پی پی 270سابق تحصیل ناظم سردار عباد ڈوگر مرحوم کے فرزندسردار ایثار القاسمی جواد ڈوگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ نے پارلیمنٹ کا متفقہ پاس کیا گیا مدارس بل پر جراتمندانہ کردار ادا کر کے بل مسترد کرنے والوں کو بل پاس کرنے پر مجبور کر کے پارلیمنٹ کی طاقت کا لوہا منوا کر جمہوریت پر قوم کے اعتماد کو بحال کیا ہے جس پر انہیں۔خراج تحسین پیش کرتے ہیں دینی مدارس مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی اساس کی محافظ فرنٹ لائن ہیں جس نظریہ پر ملک حاصل کیا گیا بد قسمتی اس نظریہ کو قیام پاکستان سے لیکر آج تک دبا کر رکھا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں