ایک مجرم کو دوبار سزائے موت، ایک کو 14سال قید
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پولیس کی بہترین کارکردگی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خلیل کی۔
عدالت میں تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے مقدمہ میں مجرم کو 14سال قیداور 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تھانہ سنانواں کے مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج امان اللہ خان کی عدالت میں مجرم کو 2 بار سزائے موت اور 3،3 لاکھ روپے کی سزا سنائی تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کی بہترین کارکردگی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خلیل کی عدالت میں تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے مقدمہ 368/24 بجرم 377 B میں ملزم کلیم اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ سنانواں کے مقدمہ820/22 بجرم 302/311 میں مجرم محمد عامر کو ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو امان اللہ خان کی عدالت میں 2 بار سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔دو مختلف مقدمات میں ایک ملزم کو 14سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم کو موت کی سزا سنائی گئی۔