بی آئی ایس پی سسٹم میں خرابی،خواتین امداد سے محروم
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے خواتین امداد سے محروم۔
،سینکڑوں خواتین لائنوں میں لگ کر ناکام لوٹنے پر مجبور۔تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں امدادی قسط جاری کی گئی ہے مگر اکثر سنٹرز میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لاگ ان نہیں ہو رہا ،اس طرح مالی امداد کی تقسیم کیلئے مختص کردہ سنٹرز پر سینکڑوں خواتین امداد کے حصول کیلئے سارا دن لائنز میں لگی رہتی ہیں اور شام کو ناکام لوٹ جاتی ہیں جن سے ان میں مایوسی کی لہر دوڑنے کے ساتھ مختلف مقامات پر لڑائی اور گالم گلوچ ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں متاثرہ خواتین نے اعلی حکام سے نیٹ ورک درست کرنے یا کوئی متبادل زریعہ اپنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔