صفائی ،سیوریج مسائل حل کئے جائیں:بابر علاؤ الدین
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے ڈی سی دفتر میں حکومت پنجاب کے اہداف پر عملدرآمد بارے میٹنگ کا انعقاد کیا۔
ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے ضلع انتظامیہ کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری پر بریفنگ دی ۔ متعلقہ افسر موجود تھے ۔ بابر علاؤ الدین نے کہا وزیر اعلیٰ ٰمریم نواز کی ہدایت پر اضلاع کے دورے شروع کیے ہیں مانیٹرنگ سے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا۔ستھرا پنجاب کے تحت شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی نظر آنی چاہیے ۔سیوریج مسائل کافوری حل نکالا جائے ۔پلاسٹک بیگز، تجاوزات ،وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنایاجائے ۔ عوام کو ریلیف کیلئے اشیائے خورونوش ہر صورت مقررہ نرخ پر فروخت ہونی چاہئیں اپنی چھت اپنا گھر، کسان،ہمت،لائیوسٹاک کارڈز،گرین ٹریکٹر سکیم تاریخی اقدامات ہیں بنیادی کارکردگی اہداف کا سوفیصد حصول یقینی بنایا جائے ون ڈش پابندی پر عمل یقینی بنایا جائے ہیلتھ،سکولز کونسلز،ویلیج کمیٹیوں کو فعال کیا جائے محکمہ لائیوسٹاک فیلڈ سرگرمیاں بڑھائے ۔ انہوں نے قیاتی منصوبوں میں شفافیت کے احکامات جاری کئے اورڈی سی دفتر کے لان میں پودا بھی لگایا۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤ الدین نے ڈی پی او آفس کابھی دورہ کیا،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے استقبال کیا۔انہوں نے یادگار شہدا پر پھولو ں کی چادر چڑھائی ، پودا لگایا۔پولیس افسروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ڈی پی او نے پولیس کی کارکردگی پربریفنگ دی ۔ بابر علاؤ الدین نے خطاب کرتے کہا پولیس افسرانسداد جرائم یقینی بنائیں ۔ بابر علاؤ الدین نے فیڈ بیک برانچ ،سیف سٹی اور پولیس خدمت مرکز کا بھی وزٹ کیا اور کارکردگی کوسراہا۔