عبدالغفار ڈوگر کو مشیروزیراعظم مقرر کیا جائے ،لیگی کارکن
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملک عبدالغفار ڈوگر کو وزیرِاعظم کا مشیر مقرر کیا جائے مسلم لیگی کارکنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کر دیا۔
نواز شریف جانثارکمیٹی این اے 151کے عہدیداران چیف آر گنائزر رانا فضیل طیب چیئرمین رانا انتظار صدر راجہ عبدالحمید بخاری،وائس چیئرمین شیخ شفیق،شاہد رفیق،سیکرٹری اطلاعات رانا فواد سہیل، سیکرٹری فنانس خورشید بخاری،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے ایک اہم اجلاس کے دوران وزیرِاعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک عبدالغفار ڈوگر کو ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کے تجربے کی بنیاد پر وزیرِاعظم کا مشیر مقرر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک عبدالغفار ڈوگر کی قائدانہ صلاحیتیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ملتان میں مسلم لیگ ن کا علم بلند رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو ایسے تجربہ کار اور قابل اعتماد افراد کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کردار ادا کر سکیں۔نواز شریف جان نثار کمیٹی نے اس مطالبے کو وزیرِاعظم کے سامنے جلد از جلد پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور امید کی ہے کہ ان کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔تاکہ اہلیان ملتان کے مسائل کے حل میں پیش رفت ہو اور گلی محلہ کی سطح تک لوگوں تک حکومتی اقدامات پہنچ سکیں اور انہیں ریلیف ملے ۔