گھر میں سلنڈر لیکیج سے چار افراد جھلس گئے ، نشتر میں زیر علاج

 گھر میں سلنڈر لیکیج سے چار افراد  جھلس گئے ، نشتر میں زیر علاج

بستی ملوک(نامہ نگار)بستی ملوک گھر میں سلنڈر لیکیج سے چار افراد جھلس گئے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو نشتر منتقل کردیا ۔

شہر بستی ملوک محلہ غوثیہ میں سلنڈر کمرے میں رکھا ہوا تھا سلنڈر پر دودھ گرم کرنے کیلئے جیسے ہی ماچس جلائی کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے آگ لگی کمرے میں موجود چاروں افراد اس سے جھلس گئے ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمی لوگوں کو موقع پر فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں جہانزیب بعمر 29 سال ، عباس ولد امام بخش بعمر 47 سال ، سونیا بی بی بعمر 25 سال اور حمدان بعمر 18 سال شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں