واسا ،تین ماہ میں 64کروڑ 83لاکھ روپے کی ریکوری

واسا ،تین ماہ میں 64کروڑ 83لاکھ روپے کی ریکوری

ملتان(وقائع نگار خصوصی )واسا خود انحصاری کی جانب گامزن ،تین ماہ کے دوران 64 کروڑ 83 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کا سنگ میل عبور کرلیا ۔

،دسمبر میں 20کروڑ 55 لاکھ روپے نومبر میں 21 کروڑ 11 لاکھ روپے جبکہ اکتوبر میں 23 کروڑ 15 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ماہانہ ریکوری ٹارگٹ میں اضافہ کرنے اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم دیا ہے ایم ڈی واسا کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ڈائریکٹر ریکوری محمد انجم الزماں تمام ریکوری افسران و سرکل انچارجز کو دیئے جانے والے ٹارگٹ ،ٹاسک اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہے ہیں تمام ریکوری افسران کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ روز فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی اس دوران تمام سرکل انچارجز سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس کی پراگریس جس میں واجبات کی وصولی،ڈسکنکشن سمیت دیگر ایشوز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تمام نادہندگان کے سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ڈائریکٹر ریکوری انجم الزماں نے شعبہ ریکوری کو جنوری 2025 کے مہینے میں سخت محنت کرنے اور زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں