ٹرک نے پیدل نوجوان کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

ٹرک نے پیدل نوجوان کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) تیزر فتارٹرک نے سڑک کنارے پیدل جانے والے نوجوان کوکچل دیا ۔

جو موقع پرجاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب مدنی ٹاؤن کا رہائشی نوجوان محمد مصدق پیدل سڑک کنارے جا رہا تھا کہ کنیال کالونی کے سامنے مقامی ہوٹل کے قریب تیزرفتارٹرک ڈرائیور نے پیچھے سے ٹکرماری جس سے وہ شدیدزخمی ہونے پر پختہ سڑک پرگرہی گیااورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں