میپکوڈیفالٹرز سے 1ارب 26کروڑ90لاکھ روپے وصول

میپکوڈیفالٹرز سے 1ارب 26کروڑ90لاکھ روپے وصول

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکونے ریکوری مہم میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے 1ارب 26 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلی ۔

 جنوبی پنجاب میں سابقہ بقایاجات /واجبات وصول کرنے کے لئے رینجرزاور پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے 32ہزارریکوری آپریشن کئے جس میں وصولیاں کرکے رقم خزانے میں جمع کروائی گئی ۔چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد نے کہا کہ چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو گُل محمد زاہداور رینجرز کے اعلیٰ حکام کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجارہاہے ۔ یکم نومبر2024ء تا4جنوری 2025ء کے دوران 3738رننگ ڈیفالٹرز سے 13 کروڑ 62 لاکھ70ہزار روپے ریکوری کی گئی جس میں رننگ ڈیفالٹرز کی فہرست میں4تا6ماہ کی مدت والے 3602 گھریلو/ کمرشل/ انڈسٹریل/ زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے 12 کروڑ 46 لاکھ10ہزاروپے ، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 131نادہندگان سے ایک کروڑ 16 لاکھ 20ہزارروپے اور ایک سے تین سال کی مدت والے 5گھریلو ڈیفالٹرز سے 30 ہزارروپے کی بقایا رقم وصول کی گئی ۔ مستقل نادہندگان کی فہرست میں 11293نادہندگان سے 51کروڑروپے ریکوری کی گئی جس میں ایک ماہ کی مدت والے 2107ڈیڈڈیفالٹرز سے 5 کروڑ 12 لاکھ60ہزار روپے ، دو ماہ کی مدت والے 2003 نادہندگان سے 5کروڑ22لاکھ روپے ، تین ماہ کی مدت والے 3864 نادہندگان سے 9 کروڑ 38 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں