مزاحمت پر نوجوان کا قتل ایک اور ڈاکو کی شناخت ہو گئی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان کا قتل واقعہ،ایک ڈاکو کی شناخت کرلی گئی۔
،پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ایک نامزد4نا معلوم کے خلاف قتل سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق 4جنوری کے روز جانوروں کے 13بیوپاری عادل گاڈی نعیم بھٹی بلال بھٹی غلام شبیر بھٹی منیر بھٹی شفیع گاڈی زاہد گاڑضڈی یاسر گاڈی شوکت گاڈی شاکر گاڈی وکیل بھٹی اور محمد صفدر بھٹی شاہ زورڈالہ پرمنڈی مویشی ملتان جا رہے تھے کہ چکنمبر 526 گلاب مائینر کے قریب 2موٹر سائیکلوں پر سوار5 مسلح ڈاکوؤں نے شاہ زور ڈالا کو روکنے کی کوشش کی تھی، نہ رکنے پرڈالہ کے ٹائروں میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ۔