وہاڑی میں بھی دھند کاراج ٹریفک کی روانی متاثر

وہاڑی میں بھی دھند کاراج  ٹریفک کی روانی متاثر

وہاڑی (خبرنگار )وہاڑی شہر اور گردونواح میں بھی دھند نے مستقل طور پر ڈیرے ڈال لئے ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اور۔

 اگلی صبح کے وقت شدید دھند نے ماحول کو لپیٹ میں لئے رکھا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جب کہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے ، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے اور ماہرین صحت نے سردی سے محفوظ رہنے کی بھی تاکید کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سردی بڑھنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں