وہاڑی:ٹریفک کے دو حادثات میں 2افراد جاں بحق
وہاڑی (خبرنگار ) سوموار کے روز وہاڑی میں دو حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
، پہلا حادثہ دربار نادر ولی کے قریب پیش آیا جس میں 65 سالہ شخص موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ کچی پکی روڈ پر نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلا گیا دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔