لاکھوں کی وارداتیں،شہری نقدی اور سامان سے محروم
ملتان( کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ چہلیک اورگلگشت کے علاقوں سے نامعلوم ملزم جھپٹا مارکر محمد زبیر ،افتخار خان ،ملیہ ایمان کے موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،ابو حفیفہ سے مسلح ملزمان ایک لاکھ پچیس ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد آکاش کا موبائل چھین لیا جبکہ عدنان ،منظور حسین ،سجاد احمد ،محمد اصغر اور حمزہ محمود کی نقدی ،موبائلزفونز ،موٹرسائیکل ودیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔