معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایاگیا

معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس  عقیدت و احترام سے منایاگیا

وہاڑی ،میلسی(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)بر صغیر پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 813 ویں عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔۔۔

تقریبات کے اختتام پر ختمِ خواجہ خواجگان پڑھا گیا،اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریبات کی صدارت حضرت خواجہ صوفی اختر علی نقیبی نے کی اور عرس مبارک میں سلسلہ عالیہ نقیبیہ کے صوفیا کرام و مریدین ، عقیدت مندوں، اور زائرین کی بڑی تعداد نے اس بابرکت موقع پر شرکت کی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کی تقریبات میں روحانی محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف قوال نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں کلام پیش کیے ۔ قوالوں کے روح پرور کلام نے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا اور عقیدت مند ذکرِ الٰہی سن کر جھومنے لگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں