صحافی مہر محمد احمد مٹھو کی والدہ انتقال کرگئیں
میلسی (نامہ نگار )سینئر صحافی اور پریس کلب کے ممبر حاجی مہر محمد احمد مٹھو اور مہر محمد عرفان کی والدہ انتقال کرگئیں۔۔۔
نماز جنازہ آج 11 بجے دن جنازگاہ بابا نتھے شاہ میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء مرحومہ کی وفات پر میلسی پریس کلب کے عہدیداروں ودیگر صحافیوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ہے ۔