موجودہ حالات میں صالح ،باکردارقیادت کی ضروت،نصیر احمد
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ ملک کی عوام پون صدی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے جھوٹے وعدوں اور دلاسوں سے تنگ آکر مایوس ہو چکے ہیں۔۔۔
موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کو محب وطن ، صالح اور نیک کردار قیادت دی جائے اور گزشتہ دور میں ملک کی ہر سیاسی پارٹی نے ملکی اور پارٹی مسائل اور معاملات کے حل کیلئے جس طرح مولانا فضل الرحمٰن سے استفادہ حاصل کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت علماء کے پاس موجود ہے ، اسی سلسلے میں 14 جنوری کو جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کالونی وہاڑی میں استحکام پاکستان و تحفظ مدارس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کے تمام تر انتظامات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، میں وہاڑی کے لوگوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔