اللہ اور رسولؐ کی اطاعت سے ہی دین ودنیامیں کامیابی ممکن، ثناء اللہ
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو کا پہلا ضلعی اجتماع ہوا جس میں ضلع بھر سے ارکان نے شرکت کی ۔
ثناء اللہ سہرانی نائب امیر جنوبی پنجاب نے دعوت قرآن کا فہم اور نبی اکرم ؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اورکہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت سے دین ودنیا میں کامیابی ممکن ہے ۔امیر ضلع فرقان آصف بزدار نے کہا کہ ہر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کے پیغام کو پہنچائیں گے۔