وہاڑی، بہبود فنڈ بورڈ ، 143 کیسز کی امدادی گرانٹس منظور

وہاڑی، بہبود فنڈ بورڈ ، 143  کیسز کی امدادی گرانٹس منظور

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا ۔

جس میں 143 کیسز کی امدادی گرانٹس کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تجہیزو تکفین گرانٹ کیلئے 50 ، میرج گرانٹ کیلئے 58، تعلیمی وظائف کیلئے 22 جبکہ ماہانہ امداد و گرانٹ کیلئے 13 درخواستیں پیش کی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے منظور کیے جانے والے تمام کیسز میں ادائیگیاں جلد کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق درخواستوں کو جلد از جلد نمٹا کر ادائیگیاں کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالی امداد کے کیس کی بورڈ میں لانے سے قبل اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ فرضی اور بوگس کیسز پر متعلقہ ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، بہبود فنڈ امداد اصل حقدار تک ہر صورت پہنچنا چاہیے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ محمد ظفر سمیت دیگر ممبران کمیٹی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں