لاؤ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی‘پولیس اورانتظامیہ بے بس
![لاؤ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی‘پولیس اورانتظامیہ بے بس](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع خانیوال سٹی حدود میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیو الے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔۔۔
پولیس اور انتظامیہ ناکام، شہر کی حدود میں درجنوں رہڑھی مافیا نے پھیری سپیکروں کا استعمال مزید بڑھا دیا، جبکہ دوسری جانب گلی محلے میں آنے والے گداگروں،کباڑیوں،سمیت سبزی اور پھل فروشوں نے لاوڈ اسپیکر کے بے دریغ استعمال سے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقوں میں فٹبال چوک، اعوان چوک، جسونت نگر چوک، اہلحدیث چوک، اکبر بازار، ٹی چوک، سینما روڈ سمیت دیگر شہرکی ہر گلی محلے میں اب یہ عام ہو گیا ہے کہ ریڑھی،موٹر سائیکل رکشہ اور پک اپ کے ذریعے مختلف اشیاء بیچنے والوں نے لاؤڈسپیکر لگالئے ہیں ،سلسلہ صبح سویرے شروع ہوکر رات دس بجے تک جاری رہتا ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے ابھی تک کسی بھی حکومتی ادارے نے کارروائی نہیں کی جو لمحہ فکریہ ہے ۔