مارک اپ کی شرح میں کمی خوش آئند ،میاں راشد اقبال
![مارک اپ کی شرح میں کمی خوش آئند ،میاں راشد اقبال](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ ریٹ میں کمی خوش آئند ہے ،فیصلہ سے قرضے کی لاگت میں کمی،صنعتی ترقی کے فروغ اور ملک میں تجارت و سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔
میاں راشد اقبال نے اس فیصلے کو کاروباری برادری کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں کمی سے پیداواریت میں اضافہ ہوگا اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔سٹیٹ بینک کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے حکومت اور مرکزی بینک سے اپیل کی کہ وہ معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اضافی اقدامات کریں۔ کاروباری برادری نے اس بات پر زور دیا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل مشاورت کے ذریعہ معاشی مسائل کو مو ثر طریقہ سے حل کیا جائے ۔انہوں نے اس فیصلے کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک درست سمت میں قدم قرار دیا۔انہوں نے تجارتی بینکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شرح سود میں کمی کے فوائد کو کاروبار،خاص طور پر ایس ایم ایز اور نئے کاروباری منصوبوں تک منتقل کریں،جو معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ حامد پور کنورہ ملتان میں ایل پی جی باؤذر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔