اہم شاہراہوں اور لنک روڈز پر گشت کا نظام بہتر کرنیکی ہدایت
![اہم شاہراہوں اور لنک روڈز پر گشت کا نظام بہتر کرنیکی ہدایت](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر صدارت موٹروے ، ٹریفک، سرکل ڈی ایس پیز اور پٹرولنگ افسران سے میٹنگ۔
ڈی پی او نے اہم شاہراہوں اور لنک روڈز پر گشت کا نظام مؤثر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے سڑکوں پر وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات پر زور دیا گیا۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔ افسران گشت کے دوران جدید آلات اور کمیونیکیشن سسٹم کا استعمال یقینی بنائیں۔