تحصیل ہسپتال چوک سرور شہید مسائل کا گڑھ بن گیا

تحصیل ہسپتال چوک سرور شہید مسائل کا گڑھ بن گیا

چوک سرور شہید(نمائند ہ دنیا)تحصیل ہسپتال چوک سرور شہیدمسائل کا گڑھ بن گیا، ڈاکٹرزنہ نرسز،5 سویپر، عملہ اور مریض پریشان ،عوامی نمائندے خاموش ، مریضوں کوطبی سہولتیں دینا ناممکن ہوگیا، ایم ایس شاہد فاروقی کی میڈیا کو بریفنگ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید ڈاکٹر شاہد فاروقی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں ایچ آر ا کا بہت اہم ایشو ہے ،کئی بار اعلیٰ افسروں کومزید سٹاف کیلئے ایس این ای بھیج چکے ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ،ہسپتال 60 بیڈ پر مشتمل ہسپتال ہے جو 4 لاکھ کے قریب آبادی کو ڈیل کرتا ہے لیکن ہمارے پاس سٹاف اور عملہ ایک بی ایچ یو لیول ہے ،2016میں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دیا گیا تھا لیکن کوئی سیٹ نہ بڑھائی گئی، پورے ہسپتال میں 8 ڈاکٹر ہیں،3 کورس پر چلے گئے ہیں، صرف دو ویمن ڈاکٹر ہیں۔ ڈینٹل سرجن ، گائناکالوجسٹ اورنہ ہی اینتھزیا سپلیشٹ،نرسزز اور پیرا میڈیکل سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے ،صرف 5 سویپر ہیں۔ 3 دن ، ایک شام کو اور ایک رات کو کام کرتا ہے جبکہ 20 سویپر کی ضرورت ہے ،حکومت فوری مسائل حل کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں