بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کیلئے اعزازی شیلڈ

بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کیلئے اعزازی شیلڈ

شجاع آباد(نامہ نگار)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عالمگیر میو کو اعزازی شیلڈ دی۔

تفصیل کے مطابق ملتان کی نجی مارکی میں محکمہ زراعت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزر کے تعاون سے اگیتی کپاس کے افتتاحی پروگرام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر اور ممبر ایگریکلچر پنجاب رانا اعجاز نون، ایم پی اے لعل محمد جوئیہ، ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری، ڈائریکٹر جنرل زراعت چوہدری عبدالحمید، سابقہ ڈی جی زراعت انجم علی بُٹر، وائس چانسلر نواز شریف یونیورسٹی ملتان ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ملتان چوہدری شہزاد صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر اازور رضا گیلانی تقریب کے مہمانان اعزاز تھے ۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے بہترین کاکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جلالپور چوہدری عالمگیر میو کو اعزازی شیلڈ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں