ڈپٹی کمشنر لبنیٰ نذیر کا تحصیل ہسپتال کہروڑ پکا کا اچانک دورہ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اچانک معائنے کا مقصد عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا اور ۔
سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنی نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی سمیت مختلف وارڈز چیک کیے ۔ مریضوں کی عیادت کی مریضوں کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر ابو بکر نے بریفنگ دی عملہ کی کمی بارے بتایا۔