حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے یوم وصال پر تقریب کا اہتمام

حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے یوم وصال پر تقریب کا اہتمام

ملتان (کرائم رپورٹر )آستانہ فریدیہ ممتاز آباد ملتان پر جاری افطار عام کا سلسلے میں رمضان المبارک کو حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ کے وصال کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔۔

اور سینکڑوں افراد کو روزہ افطار کرایا گیا آستانہ فریدیہ ممتاز آباد ملتان پر دو دہائیوں سے افطار عام کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیر محمد نوید فرید نقشبندی بخاری نے حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ کی فضیلت بیان کی ایک حدیث مبارکہ کے مطابق ‘حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام آ کر عرض گزار ہوئے : یا رسول اللہ! یہ خدیجہ ہیں جو ایک برتن لے کر آرہی ہیں جس میں سالن اور کھانے پینے کی چیزیں ہیں، جب یہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے رب کا اور میرا سلام کہیے اور انہیں جنت میں موتیوں کے محل کی بشارت دے دیجئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں