دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے ، عامر ڈوگر

ملتان (لیڈی رپورٹر )ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی رحمتوں والا ماہ مقدس ہے اسی مہینے کے صدقے ملک و قوم مشکلات۔۔۔
سمیت فارم 47 کی حکومت سے جلد ہی نجات ملے گے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے تمام اسیران کو رہائی جلد نصیب ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت دہشت گردی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ان حالات میں سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیاں اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی کا جانفشانی سے مقابلہ کیا جانا قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے ٹرین کو جسطرح اپنی دہشت گردی کی لپیٹ میں لیا وہ قابل مذمت ہے اس وقت پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔