جعفر ایکسپریس پر حملہ سوچی سمجھی سازش ،عبدالحمید بلوچ

مونڈکا (نامہ نگار )بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ نے مظفرگڑھ میں تنظیمی دورہ کے موقع پرکہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔۔۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب کو یکجا ہونا ہوگا، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں ،ہماری فوج ہمارا فخر ہے بلوچ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہتی ہیں پاکستان میں دہشت گردی دشمن طاقتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ،حملے کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا ۔