لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، 55سالہ شخص قتل

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )لین دین کے تنازع پر فائرنگ’ 55سالہ شخص قتل ، گزشتہ روز چک89پی کے رہائشی محمدحسن نے پولیس پکار 15 پراطلاع دی۔۔۔
کہ جلال پورپیروالا کے رہائشی محمدسلیم چک110پی کے رہائشی خالداختراور چک88پی کے رہائشی زاہدمغل کے درمیان لین دین کاتنازع تھا ۔سلیم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں زاہدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ راہگیرموضع صادق پورکارہائشی فیاض احمدزخمی ہوگیا۔پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔