رمضان میں بھکاریوں کی یلغار،شہریوں کی زندگی عذاب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)رمضان المبارک میں شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار ،شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی۔۔۔
چوکوں ،چوراہوں،سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کے کونوں پر قبضہ جما لیا،خوبرو لڑکیاں چلتی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے پیچھے لپک لپک کر انہیں پریشان کرتی ہیں۔ شہریوں محمود، شہزاد، ابرار، محبوب، ہارون ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔