سپرنگ فلاور شو،اپوا ملتان کے سٹال کی پہلی پوزیشن

ملتان(لیڈی رپورٹر ) ڈی ایچ اے ملتان میں سپرنگ فلاور شو اپواء ملتان کے ایمبرائیڈری سٹال نے پہلا انعام حاصل کر لیا اپواء کی ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
اس سلسلہ میں ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایچ اے میں تین روزہ سپرنگ فلاور شو کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح بریگیڈیئر احمد رضوان گھمن اور مسز مریم رضوان گھمن نے کیا اس موقع پر ہینڈی کرافٹ مصنوعات کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جس میں آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن (اپواء) ملتان نے بھی سٹال لگایا اس موقع پر اپواء کی وائس چیئرپرسن مسز فرح فیصل، طاہرہ نجم،نازیہ یاسر،تہمینہ منیر، نادیہ وسیم اور پرنسپل اپواء عابدہ نے شرکت کی ہینڈی کرافٹ سٹال میں اپواء ملتان کے اسٹال کو پہلا انعام دیا گیا جو وائس چیئرپرسن فرح فیصل نے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ وصول کیا۔فرح فیصل اور طاہرہ نجم نے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ اے انتظامیہ کا سپرنگ فلاور شو منعقد کرنے اور اپواء کو سٹال لگانے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپرنگ فلاور شو موسم بہار کی آمد کا اعلان ہے اس پر مسرت اور خوبصورت ایونٹ پر ہینڈی کرافٹ سٹالز نے چار چاند لگا دئیے انہوں نے کہا کہ پھول قدرت کے قریب ترین خوبصورت احساس ہیں اور بہار کی آمد کا پتہ دے رہے ہیں ۔