کہروڑپکا:صفائی میں بہتر ی کیلئے کنٹینرز رکھ دئیے گئے

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )شہر بھر میں صفائی میں بہتر کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے ۔۔۔
تفصیل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر بھر میں مختلف مقامات پر کوڑا ڈالنے والے کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جسے خوش آئند تو قرار دیا جا رہا ہے لیکن شہری اس پر تحفظات کا شکار بھی کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے بتایا کہ جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کے بجائے شہری ان کنٹینرز میں ڈالیں ،اس سے شہر کی صفائی اور خوبصورتی بحال رہے گی ۔دوسری طرف شہریوں نے اسے خوش آئند تو قرار دیا ہے لیکن انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں بھی کنٹینرز رکھوائے گئے تھے لیکن کئی کئی روز تک انہیں خالی نہیں کیا جاتا تھا جس سے شدید تعفن پھیلتا تھا انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی روزانہ یا کم از کم دو دن کے بعد صفائی کا مناسب انتظام کرایا جائے ۔