الخدمت کے تحت 100 مستحقین میں راشن تقسیم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) الخدمت فاؤنڈیشن غرباء اور مساکین میں راشن تقسیم کرکے انکی مالی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔۔۔۔
حبیب طارق تفصیل کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوٹ ادو کے زیر اہتمام سو مستحق غرباء و دیہاڑی دار افراد کے لئے الخدمت کمپلیکس کوٹ ادو میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان معروف کاروباری شخصیت فیضان الحق لودھی اور چودھری مزمل اشفاق تھے ،فوڈ ڈسٹری بیوشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوٹ ادو حبیب طارق نے کہا کہ کوٹ ادو میں اس وقت الخدمت کلین واٹر،آرفن کئیر پروگرام ،الخدمت اکیڈمک سکالرشپ اور مواخات بلا سود قرضوں کی فراہمی جیسے پروجیکٹ چلا رہی ہے ۔