رمضان کے دو عشرے مکمل،چکن کے نرخ کم نہ ہو سکے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کے دو عشرے مکمل، چکن کے نرخ کم نہ ہو سکے ،ضلعی انتظامی افسر دکھاوے کی کاروائیوں تک محدود ۔۔۔
تفصیل کے مطابق کرم پور میں چکن کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، مہنگائی کے اس طوفان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتیں مزید بڑھتی جارہی ہیں جبک متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جاسکا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکن کا ریٹ 595روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ700 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیف اور مٹن کی قیمتیں بھی مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں ۔شہریوں راؤ فہیم،راؤ مبشر،غلام مصطفیٰ،بشیر احمد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ چکن اور گوشت کی قیمتوں استحکام آئے اور آم آدمی کو ریلیف مل سکے ۔