پبلک پراسیکیوشن کے ناروا سلوک پر عملہ کا احتجاج،دھرنا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے ناروا سلوک ،گالم گلوچ ، نوکری سے نکالنے ۔۔
، ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف عملہ کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا،نعرے بازی، ایپکا اوروکلاء بار کا اظہار یکجہتی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن وہاڑی منظور قادر ، ڈپٹی پراسیکیوشن رائے جہانزیب کے نارواسلوک ،گالم گلوچ، نوکری سے نکالنے اور ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام چھوڑ کر دھرنا دیا ۔ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی صدر بار شعبان غفور ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری بار عمر فاروق چوہدری ،میاں دیگر وکلاء نے دھرنا کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا ۔صدر بار شعبان غفور ایڈووکیٹ دیگر وکلاء نے ملازمین کے حقوق کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔دھرنا کی قیادت ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی ، چیئرمین پراسیکیوشن ایپکا یونٹ رائے طارق جاوید ، صدر ملک حق نواز ، جنرل سییکرٹری ملک نوید کھوکھر ، ملک شاہد ، ریاض دیگر ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی۔