نامعلوم افراد نے 2بچوں اور لڑکی کو اغوا کرلیا، مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد و دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
بی زیڈ پولیس کو شاہد نے بتایا کہ ملزموں نے میرے بیٹے 15سالہ کو اغوا کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے دریں اثنا مخدوم رشید پولیس کو شیر عالم نے بتایا کہ میرا بیٹا 11سالہ امان اللہ مدرسہ پڑھنے گیا جو کہ واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ جلیل آباد پولیس کو رابعہ بی بی نے بتایا کہ ملزم نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری ہمشیرہ کو کار میں بٹھاکر اغوا کرلیا۔