نشتر ہسپتال ، شعبہ آئوٹ ڈور سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

نشتر ہسپتال ، شعبہ آئوٹ ڈور  سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ آؤٹ ڈور سے جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا جعلی ڈاکٹر کو پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ آؤٹ ڈور میں چیف سکیورٹی آفیسر محمد ارشاد نے وزٹ کیا تو وہاں ایک مشتبہ نوجوان کو دیکھا جو خود کو ڈاکٹر ظاہر کر رہا تھا اس سے جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام راشد اور جلال پور پیروالا کا رہائشی تھا اور وہ نشتر میں ڈاکٹر بن کر سادہ لوح مریضوں کو لوٹتا تھا بعد ازاں مذکورہ جعلی ڈاکٹر کو سکیورٹی آفس لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کرنے کے بعد اسے پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں