میلسی ،چوری ہونے والے 2ٹرانسفارمرزکا تاحال سراغ نہ مل سکا

میلسی ،چوری ہونے والے  2ٹرانسفارمرزکا تاحال سراغ نہ مل سکا

میلسی (نامہ نگار )چوری ہونیوالے 2ٹرانسفارمرزکا تاحال سراغ نہ مل سکا۔تفصیل کے مطابق میپکو سیکنڈ سب ڈویژن میلسی میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ مختیار احمد بھٹی نے۔۔

 میڈیا کو بتایا کہ جب میرا تبادلہ ضلع وہاڑی سے باہر کردیا گیا تھا ،اس وقت 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا تھا اور گزشتہ ماہ 25 کے وی اے کا ٹرانسفارمر چوروں نے چوری کرلیا۔دونوں ٹرانسفارمرز ابھی تک نہیں مل سکے جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے ۔مذکورہ ایل ایس کی طرف سے ابھی تک ایف آئی آر نہ کرانے اور رپورٹ ہائر اتھارٹی کو نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں