ریسکیو 1122کا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد

ریسکیو 1122کا سیلابی صورتحال  سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )ریسکیو 1122وہاڑی کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ پری فلڈ ڈرائی موک ایکسرسائز کا انعقاد۔۔

 ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد نے استعمال ہونے والے تمام آلات کا تفصیلی معائنہ اور ریسیکیو 1122 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے سیلابی صورتحال میں استعمال ہونے والے آلات و مشینری بارے تفصیلی بریفنگ دی اور محکمہ ریسکیو کی استعداد کار بارے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد نے محکمہ ریسکیو کی استعداد کار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں