زمیندارکاگندم کی کٹائی کرتی محنت کش خاتون پر تشدد

زمیندارکاگندم کی کٹائی کرتی محنت کش خاتون پر تشدد

گگومنڈی(نامہ نگار)زمیندارکاگندم کی کٹائی کرتی محنت کش خاتون پروحشیانہ تشدد۔ حمداحمد جٹ شگفتہ بی بی کونیم برہنہ کرکے بالوں سے پکڑکرفصلوں میں گھسیٹتارہا۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں203۔ای بی کی رہائشی محنت کش خاتون اپنے بچوں کاپیٹ پالنے کی خاطردیہہ ہذامیں ہی مزدوری پرگندم کی کٹائی کررہی تھی کہ اس دوران مقامی زمیندار محمد احمد سندھو جٹ وہاں آگیااورآتے ہی دوسرے مزدوروں کے سامنے ہی شگفتہ بی بی پربہیمانہ تشددکرنے لگا۔محمداحمدنے شگفتہ بی بی کے زیب تن کپڑے پھاڑدئیے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی توزمیندارمحمداحمداسی حالت میں خاتون کوبالوں سے پکڑکرفصلوں میں گھسیٹتارہابااثرزمیندارکے خوف سے وہاں موجودکوئی شخص بھی مظلوم خاتون کومددکونہ آیا۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں