قیام امن ،ٹریفک روانی ہماری اولین ترجیح،سردارموارہن

قیام امن ،ٹریفک روانی ہماری اولین ترجیح،سردارموارہن

ملتان (کرائم رپورٹر)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے پی ایس ایل کے سلسلہ میں روٹ ڈیوٹی پر مامور افسروں ،اہلکاروں کو ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔۔

 اس موقع پر دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے ٹریفک اہلکار و ٹریفک افسر بھی موجود تھے ۔ سی ٹی او ملتان نے ڈیوٹی کی افادیت اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ٹریفک سٹاف اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کرکریں۔ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت کسی قسم کی گاڑی کو روٹ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ روٹ پر موومنٹ کے علاوہ بھی کسی قسم کی گاڑی یا سلو موونگ کو پارکنگ کی اجازت نہ ہوگی۔ پارکنگ ایریا کے علاوہ سٹیڈیم کے اطراف میں کوئی گاڑی پارک نہیں ہوگی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں