منشیات فروش کی جامع مسجد میں حلف اٹھا کر توبہ

 منشیات فروش کی جامع مسجد میں حلف اٹھا کر توبہ

سکندرآباد(نامہ نگار )سکندرآباد کے منشیات فروش عرفان عرف بانگڑی نے جامع مسجد میں امام مسجدودیگر کے سامنے حلف اٹھا کر توبہ کرلی۔۔

 عرفان عرف بانگڑی نے سکندرآباد مرکزی جامع مسجد میں امام مسجد قاری اکمل مہروی حاجی انظار حسین راؤ عبید سمیت درجنوں شہریوں کے سامنے حلف اٹھاتے ہوئے منشیات فروشی سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی عرفان عرف بانگڑی نے کہاکہ میں نے سچے دل سے منشیات فروشی سے توبہ کرلی ہے آئندہ میں منشیات فروش نہیں کروں بلکہ محنت مزدوری کرکے اپنے گھر کا گزر بسر کر وں گا منشیات فروش نے اپنا بیان حلفی پولیس سمیت تمام انتظامی اداروں میں بھیج دیا اہل علاقہ نے عرفان عرف بانگڑی کی منشیات فروشی سے توبہ کو سراہا اور اسکی حوصلہ افزائی بھی کی اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ عرفان عرف بانگڑی کی منشیات فروشی کی توبہ سے سکندرآبادمیں منشیات فروشی میں واضح کمی آئیگی۔ اور نوجوان نسل اس تباہی سے بھی بچ سکی گی اور علاقے میں امن قائم ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں