12بیماریوں کیخلاف ویکسی نیشن مہم شروع کردی، ڈی سی

12بیماریوں کیخلاف ویکسی نیشن مہم شروع کردی، ڈی سی

ملتان (لیڈی رپورٹر،وقائع نگارخصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔۔

 اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کو خسرہ سمیت 12 بیماریوں سے بچائو کیلئے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ویکسی نیشن کے موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ویکسی نیٹرز میں موٹر بائیک اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی صدارت میں ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ غذائی قلت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کو بھرپور اقدامات کا حکم دیا ہے تاکہ مضبوط نسل کی بنیاد رکھی جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور غذائی ماہرین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری اور طاقتور غذائی کلچر کو پروان چڑھانا ناگزیر ہے اس سلسلے میں وطن عزیز میں بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات پر عمل پیرا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں