خانیوال میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاضلعی کنٹرول روم فعال

خانیوال میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاضلعی کنٹرول روم فعال

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگرام میں پیشرفت ،ڈپٹی کمشنر آفس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاضلعی کنٹرول روم فعال کردیا گی۔۔

، ضلع بھر میں نئے صفائی نظام بارے میڈیا پرسنز کو بریفنگ دی گئی،ضلع اور تحصیلیں مختلف سیکٹر زمیں تقسیم،نئے سسٹم کے تحت سینٹری ورکرز گھروں سے کوڑا کرکٹ وصول کررہے ہیں۔اس موقع پر ڈی سی نے واضع کیا کہ خانیوال ملتان ڈویژن کاواحد ضلع ہے جہاں نجی کمپنی مکمل طور پر فعال ہے ،صفائی و ستھرائی بارے ٹال فری نمبر1139پر رابطہ کیاجاسکتا ہے جبکہ گلیوں،محلوں اور بازاروں میں صفائی عملے کے پینافلیکس بھی آویزاں ہیں،نجی صفائی کمپنیوں کی افرادی قوت کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا،آنے والے دنوں میں صفائی ایشوز کم دیکھنے کو ملیں گے ،مسائل کی نشاندہی کریں،انکا بروقت ازالہ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں