ڈی پی اولودھراںکی شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈی پی او کیپٹن (ر)علی بن طارق نے پولیس لائنز میں شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی۔۔
ڈی پی او نے شہداء کے لواحقین سے درپیش مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس گلشن کی آبیاری کی، شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود پولیس کی پہلی ترجیح ہے ،ان کی جرأت اور بہادری کی داستانیں ناقابلِ فراموش ہیں اور پولیس فورس اپنے شہداء کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔