چار افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)چار افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
خواتین پولیس سٹیشن کو خاتون (ح ) نے درخواست دی کہ وہ گھر میں اکیلی تھی ملزم ندیم ،امان،شاہد اور خالد اسکے گھر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو نہ بتانے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔