امریکی مدد سے اسرائیل غزہ میں قتل عام کررہا ،عامر سلیم

 امریکی مدد سے اسرائیل غزہ میں قتل عام کررہا ،عامر سلیم

میلسی (نامہ نگار )مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے وائس چیئرمین و سماجی شخصیت ملک عامر سلیم ممرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی مدد سے اسرائیل نے فلسطین غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کا قتل عام کرکے انسانیت سوز ظلم و ستم قائم کیا ہوا ہے ۔

عالم اسلام کے حکمران اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن جہاد کا اعلان کریں۔فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ و بیت المقدس کی آزادی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔شہید ہوجانے والے فلسطینی مسلمان کامیاب ہوکر جنت میں جارہے ہیں اور اسرائیلی مظالم ڈھا کر ہمیشہ کے لیے جہنم میں آگ کا ایندھن بنیں گے ۔مسلمان حکمرانوں کی خاموشی نے اسرائیل کو خونی بھیڑیا بنادیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو پاکستانی قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ مل کر دندان شکن جواب دے گی۔ہندو کا جو خدا ہے وہ ہماری خوراک ہے ۔گائیں کا پیشاب پینے والے پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔پاکستان اپنے آبی وسائل کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں