مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے۔۔

 علاقہ وارڈ نمبر 2 میں الطاف احمد راجپوت گزشتہ روز اپنے آبائی گھرگرمانی سٹیشن گیا ہوا تھا کہ چوری سیف الماری کا تالا توڑ کر4 تولہ طلائی زیورات لے گئے ۔تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل غربی میں شاہد عباس قریشی کے گھر سے 12 گٹو گندم مالیتی 25 ہزار ،تھانہ سٹی کے علاقے وارڈ نمبر 14 سی میں نادر عباس کی بیٹھک کے تالے توڑکرپنکھا مالیتی 15ہزار، تھانہ صدرکے علاقہ موضع چودھری چاہ کرمووالا میں طاہر عباس بریار کے ڈیرہ سے سولر انورٹر ،پیسٹی سائیڈ ادویات ودیگر سامان مالیتی 2 لاکھ 50ہزار ،تھانہ صدر کے علاقہ موضع پرہاڑغربی غیر مستقل میں افضل جاڑا کے رقبہ سے پیٹر انجن، بور پنکھا ،سپرے والی اٹومیٹک ٹینکی مالیتی2 لاکھ 30 ہزار،تھانہ سٹی کے علاقے میں وارڈ نمبر 13 کے محمد عادل مرزا کے رقبہ واقع موضع رادھوسے ٹوکا مشین کی موٹر مالیتی 15 ہزار چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں