چکن کی من پسند قیمتیں مقرر، ریٹ لسٹیں غائب

چکن کی من پسند قیمتیں  مقرر، ریٹ لسٹیں غائب

چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا )دکانداروں نے چکن کی من پسند قیمتیں مقرر کرلیں،دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ بھی موجود نہیں،عوام پریشان۔

قتال پور میں برائلر گوشت 600 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر علاقوں بارہ میل،چوپڑہٹہ،پل باگڑ اور کوٹ اسلام میں بھی دکانداروں نے لوٹ مار شروع کررکھی ہے ،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا کہ مہنگا برائلر گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں