محکمہ سکولز،ہزاروں اساتذہ کوتبادلوں کے آرڈرز جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں اساتذہ کوتبادلوں کے آرڈرز جاری کردیئے ۔۔
تفصیل کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کے لئے 5ہزار 922درخواستیں موصول ہوئیں،اساتذہ کے تبادلوں کی 4 ہزار 180 درخواستیں منظور کرلی گئیں،تبادلوں کی 319درخواستیں مسترد ،1424 درخواستیں منظور نہ ہوئیں،اوپن میرٹ پر 4300 اور 1600میوچل ٹرانسفر والے اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں،باہمی تبادلوں کیلئے 408 درخواستیں منظور اور 184 مسترد ہوئیں۔اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر نئی جائے تعیناتی پر جوائننگ دینے کا حکم جاری کردیا۔