نشئی بیٹے کا والد پر تشدد، اینٹوں سے حملہ، غلیظ گالیاں

نشئی بیٹے کا والد پر تشدد، اینٹوں سے حملہ، غلیظ گالیاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نشئی بیٹے کاوالد پر تشدد،اینٹوں سے حملہ،غلیظ گالیاں ، اہل علاقہ کی مداخلت پرملزم موقع سے فرار ہوگیا۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ بستی جھکڑ کا رہائشی ڈاکٹر منظورجکھڑ جس کا 23 سالہ بیٹا فیصل منظور جو کہ نشئی اور منشیات فروش ہے اور پسٹل لیکر ہر وقت گھومتا رہتا ہے کہ گزشتہ روز اس وقت اپنے والد پر حملہ آور ہو گیا جب وہ اپنی ہمشیرہ کے چالیسویں میں آیا ہوا تھا کہ اس پراینٹوں کے وارکئے اورغلیط گالیاں دیں،چالیسویں میں آئے لوگوں نے ڈاکٹر کو بیٹے سے رہائی دلائی۔پولیس صدرکوٹ ادونے ڈاکٹرمنظورجھکڑکی مدعیت میں بیٹے فیصل منظورکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں